,

صلیب کی بے حرمتی، ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کاالزام عائد

جنت مرزا ٹک ٹاک ویڈیوز میں اپنی پینٹ کی زپ پر چین کے ساتھ صلیب لٹکائی دکھائی دیں.

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں، مسیحی افراد کی طرف سے فیڈرل انویسٹی گیشن آفس گلبرگ میں درج کرائی دی گئی ھے، ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو بنائی جو بہت وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنی پینٹ کے سامنے والے حصہ پر چین کے ساتھ صلیب لٹکائی ہوتی ہے جو کہ اس کی پینٹ کی زپ پر لٹک رہی ہوتی ہے،جس سے مسیحیوں کے جزبات مجروح ھوئے.

درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا کہ جنت مرزا کے اس عمل سے پاکستانی مسیحیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اورصلیب کی بے حرمتی کی وجہ سے مسیحیوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور اس جرم میں ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے اور سزا دلائی جائے۔