ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ماڈل و اداکار جنت مرزا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔کہتی ہیں تمام مسیحی برادری سے معافی مانگتی ہوں، مجھ سے غلطی ہوئی۔
جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مسیحی برادری سے معافی مانگ لی ہے۔ جنت مراز کا کہنا تھا کہ مجھے آن لائن پروموشن کیلئے چین بھیجی گئی تھی جسے پہن کر میں نے اس کو پروموٹ کرنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے جان بوجھ کر کراس کو اس انداز میں نہیں پہنا تھا، جیسے ہی ویڈیو اپ لوڈ کی تو کمنٹ سیکشن سے پتہ چلا کہ یہ مسیحی برادری کا مقدس نشان ہے اورپھر میں نے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ جنت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ میری غلطی ہے، معافی مانگتی ہوں، معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوجاتا اور اگر کسی کی میری وجہ سے دل عزاری ہوئی ہو تو برائے مہربانی اپنے دل مٰیں کوئی بات نہ رکھیے گا۔