لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ مریم پر شادی سے انکار کرنے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد لڑکے نے مریم کے گھر راشتہ بھیجا۔ لیکن مریم نے شادی سے انکار کردیا جس کی وجہ سے احمد میں مریم پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے نوٹس لےلیاہے۔
اعجاز عالم آگسٹین نے متاثرہ خاتون مریم کی عیادت کی اور طبی سہولیات کیلئے تعاون اور ملزم احمد کو گرفتار کرنے کا یقین بھی دلایا.
تمام مسیحی برادری اس انسانیت سوز واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ہم دعاگو ہیں کہ مریم جلد از جلد صحت یاب ہوجائے۔