ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی پر آیا مسیحی نوجوان قتل

لاہور میں آج صبح ماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے آج صبح 7بج کر 50منٹ پرماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سڑک پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے انجم نامی مسیحی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کو 4 گولیاں چہرے اور جسم پر لگیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ کچہری کے باہرا یک طرفہ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔