پاک مشن سوسائٹی کے زیر اہتمام پہلا مسیحی بزنس مقابلہ

پاک مشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا پہلا مسیحی بزنس مقابلہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں پنجاب بھر سے 500سے زائدنوجوانوں نے شرکت کی۔اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بطور مہمان شریک تھیں۔اس بزنس مقابلہ میں شریک ہونے والے نوجوانوں کو لاکھوں روپے انعام سے نوازا گیااوّل،دوئم اور سوئم آنے والوں کو بالترتیب پانچ،اڑھائی اور ڈیڑھ لاکھ روپے انعام کے طور پر ملے۔اس موقع پر ”اخوت“کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی جانب سے باصلاحیت نوجوانوں کو لاکھوں روپے بلاسود قرضے دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔مقابلہ کے شرکاء نے وزیراعظم عمران خان اور اخوت کی جانب سے کامیاب نوجوان سکیم شروع کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔