مغربی افریقی ملک مالی میں چرچ فادر سمیت4افراد اغوا

بین الاقوامی جریدے ICCکی خبر کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی میں چرچ کے فادر سمیت4افراد کے اغواہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چرچ فادر سمیت پیرش کا ایک پاسبان،ڈپٹی میئر اور مقامی گاؤں کے چیف ایک جنازے میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے مگر جنازے پر پہنچ نہ سکے اور لاپتہ ہوگئے۔

تاحال اس واقعے سے متعلق کسی پرتشدد گروہ کی جانب سے کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا،مگر جس علاقے سے گمشدگی کا یہ واقعہ سامنے آیا ہے وہاں جہادی گروپ کا تگڑا دبدبہ ہے۔

بین الاقوامی ادارے OpenDoorsنے ایک فہرست میں مسیحیوں کے لئے اس مغربی افریقی ملک کو28واں نہایت خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔