,

شمالی کوریا مسیحیوں کے لیے خطرناک ترین ملک

شمالی کوریا پوری دنیا میں مسیحیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ترین ملک ہے۔یہاں پر مسیحی ہونے کا مطلب ہے ہر وقت موت کی آپ کے سرپر منڈلا رہی ہے۔بائبل مقدس رکھنا بھی یہاں جرم تصور کیا جاتا ہے۔ اگر یہاں پر کوئی مسیحی اپنے مسیحی ایمان ہونے کی وجہ سے موت کی سزا سے بچ جائے تو اسے انتہائی غیر انسانی اور سخت ترین لیبر کیمپ میں بیج دیا جاتا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق شمالی کوریا کے ان انتہائی برے لیبر کیمپوں میں 50سے70ہزار کے قریب مسیحی قید ہیں۔

لیکن ان سب مشکلات اور پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا میں خفیہ طور پر مسیحیوں کے ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔یہاں پر چوری چھپے عبادتی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں اور بائبل مقدس انتہائی خفیہ طریقوں سے مسیحی ایمانداروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔اگر کوئی عبادت میں مشغول پکڑا جائے یا اس سے بائبل مقدس برآمد ہوجائے تو اس شخص کو انتہائی تشدد کا شکار بنایا جاتا ہے اور حراست میں لے لیا جاتاہے،جس کے بعد یا تو انہیں ماردیا جاتا ہے یا لیبر کیمپ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

بے شک یہ ایک حیران کردینے اور ایمان افروز بات ہے کہ اتنی حکومتی سطح پر مسیحیت کی مخالفت ہونے کے باوجود مسیحی اپنے ایمان پر قائم دائم ہیں۔