مستحق مسیحی خاندانوں میں مالی امدادکے چیک تقسیم

فیصل آباد (دنیا نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نے مالی امداد کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے اورمالی امداد کی فراہمی انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا مسیحی ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جنہیں کسی سطح پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔