انڈونیشیا میں چرچ کو آگ لگانے کا واقعہ

انڈونیشیا کے مغربی صوبے کے شمشور ڈسٹرکٹ میں واقع ایک گاؤں میں 27جون2021بروز اتوار کوایک چرچ کو صبح کے وقت نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔چرچ کی عمارت کو آگ لگانے سے قبل اس شخص نے چرچ میں گھس کر موجود کرسیوں،میزوں کھڑکیوں اور دیگر تنصیبات واملاک کی شدید توڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس کے مطابق چرچ میں موجود تمام سامان اور دستاویزات مکمل طور پر جل گئیں اور چرچ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا،البتہ چرچ کے خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔