امریکی محکمہ تجارت کے مطابق 14 کمپنیوں پر چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے تناظر میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ دیگر کمپنیوں پر امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی گئیں ۔ اس کے علاوہ ایران اور روس کے ساتھ بغیر اجازت تجارت کرنے کے معاملات بھی شامل ہیں۔
