بھارت میں سال 2021میں اب تک مسیحیوں پر ظلم وستم کے 154کنفرم واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یونین آف کیتھولک ایشیئن نیوز کے مطابق بھارت میں کام کرے والے کارکنان نے بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب کے واقعات رپورٹ کیئے ہیں،جن میں بھارت کی 17ریاستوں سے اعدادو شمار اکھٹے کرکے رپورٹ بنائی گئی ہے۔
رواں ماہ جولائی 10تاریخ کو یونائیٹڈ کرسچن فورم کی جاری کردہ پریس رپورٹ میں بھارت میں سال 2021کے گزرے آدھے عرصے میں مذہبی بنیادوں پر مسیحیوں کے ساتھ تعصب،ظلم اور تشدد کے 154کنفرم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں موقوف اختیار کیا گیا کہ یہ سال بھی یہاں بسنے والے مسیحیوں کے لئے کوئی مختلف نہیں،رواں سال جنوری میں سب سے زیادہ 34واقعات مسیحیوں کے خلاف رونما ہوئے اور اسی طرخ فروری میں 21مارچ میں 27،اپریل میں 26اور مئی میں 16، جون میں 28واقعات رونما ہوئے۔تشدد اور عبادت میں خلل ڈالنے کے واقعات میں دنگا کرنے والوں کے ساتھ پولیس کے ملوث ہونے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔بھارت میں حکمران پارٹی BJPکے عرصہِ حکومت میں مسیحیوں پر ہونے والے ظلم وستم کے واقعات دوگنا ہوگئے ہیں۔