معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 29مئی کو جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کی طرف سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے صلیب کو نامناسب انداز میں اپنے لباس کے ساتھ پہنا، جو کہ مسیحی برادری کا مذہبی نشان ہے۔
مسیحی برادری نے اپنی درخواست میں کہا کہ ”ٹک ٹاکر کے اس اقدام سے مسیحیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔“ بعد ازاں جنت مرزا نے اس غلطی پر مسیحی برادری اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی تھی اور مذکورہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اب سلیم سلویسٹر نامی شخص نے جنت مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے سے مسیحی برادری کی مذکورہ درخواست پر جواب مانگ لیا ہے۔