Site icon مسیحی میڈیا

پنجاب میں مسیحی برادری کی شادیاں سرکاری طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مسیحی برادری کی شادیاں سرکاری طور پررجسٹرکرنے کافیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے میونسپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مسیحی برادری کی شادیاں سرکاری طور پررجسٹرکرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، مسیحی برادری کی شادیاں پہلی باریوسی میں براہ راست رجسٹرہوں گی۔

اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے میونسپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی شادیاں اب گرجا گھروں کے ساتھ یونین کونسل اور اقلیتی امور کی وزارت میں بھی رجسٹرڈ ہوں گی۔یاد رہے یونین کونسلوںمیں مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کی عبوری اجازت 2020 میں ایک سال کیلئے دی گئی تھی تاہم صوبائی محکمہ اقلیتی امور کی کاوشوں سے رجسٹریشن میں 18 ماہ کی مدت کی مزید توسیع کر دی گئی ۔خیال رہے سال 2019 میں سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ اور نادرا کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version