مسیحی مشنری کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کا اغوا

ہیٹی کے دارالحکومت سےامریکی مسیحی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو ایک گینگ نے اغوا کرلیا ہے مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر کے مطابق اغوا اس وقت ہوا جب مشنری یتیم خانے سے جا رہے تھے۔

ایک مقامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغویوں مسلح گروہ کے پاس ہیں۔ امریکی حکومت نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ہیٹی کے دارالحکومت کے غریب ترین اضلاع کو برسوں سے مسلح گروہ کنٹرول کرتے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پورٹ او پرنس اور اس کے دور دراز علاقوں کے دیگر حصوں تک اپنا اثر اسوخ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پورٹ او پرنس میں قائم سول سوسائٹی گروپ، سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 600 سے زائد اغوا ریکارڈ کیے گئے ، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 231 تھے۔

جولائی میں صدر جوویل مویس کے قتل اور اگست میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے غریب ترین ملک ہیٹی میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے