جڑانوالہ:جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 160 ملزمان گرفتار:آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، جلد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔