,

مسیحی تارکینِ وطن کو اولین بنیادوں پر ترجیح دی جائے گی: امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شامی مسیحی تارکینِ وطن کو امریکہ میں پناہ کے حوالے سے اولین ترجیحات دیں جائیں گی، ڈانلڈ ٹرمپ نے یہ بات اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انگریزی اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے کرسچیئن براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کو دیے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ میں کہا کہ شام میں مسیحیوں کے ساتھ انتہائی خوفناک سلوک کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ شامی مسیحیوں کیلئے امریکہ داخل ہونا انتہائی مشکل تھا۔
اگر آپ مسلمان ہیں تو آپ امریکہ آسکتے ہیں لیکن اگر آپ مسیحی ہیں تو یہ بالکل ناممکن تھا کہ کوئی امریکہ داخل ہوسکے جو کہ ایک غیرمنصفانہ وجہ ہے۔ ظلم سب لوگوں پر ہوا ،سب کے سرکاٹے گئے لیکن ان سب کا زیادہ نشانہ مسیحیوں کو بنایا گیا۔ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخظ کیئے جسکے مطابق امریکہ میں داخل ہونے سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے ویزوں اور سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے،جسکے مطابق شام،عراق،ایران،لیبیا،سومالیہ، سوڈان اور یمن یہ ممالک ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔