مسیحیوں نے ملک بھر میں شراب کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اسی سلسلے میں لاہور پریس کلب کے سامنے مسیحیوں نے 14 جنوری 2017 کو احتجاج بھی کیا۔ مقامی مسیحیوں نے مل کر اس احتجاج میں حصہ لیا اور اس غلیظ کاروبار کیخلاف آواز بلند کی،مسیحیوں نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں شراب کی فیکٹریوں اور شراب بنانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔
اس احتجاج کا انعقاد پاکستان مینارٹیز یونٹی کونسل نے کیا جس میں کئی چرچ لیڈران، سیاسی شخصیات سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندگان شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کی تیاری اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئیے، شراب کا استعمال اسلام اور مسیحیت دونوں میں ممنوع ہے۔
اس کاروبار اور شراب پینے والے افراد کیلئے سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ شراب بیچنے اور پینے والوں کیلئے پانچ سال قید کی سزا ہونی چاہئیے۔ مظاہرین نے ذور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی علماء کرام کو بھی شراب پر پابندی کے مطالبے کی حمایت کرنی چاہئیے۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ غیرمسلموں کو جاری کئے گئے پرمٹ منسوخ کیئے جائیں۔وفاقی و صوبائی حکومتیں شراب کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کریں۔
لاہور: مسیحیوں کا حکومت سے شراب کی فیکٹریوں اور خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
–

ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد