,

پنجاب حکومت کیطرف سے کئی شہروں میں کرسمس بازار لگائے جانے کا اعلان

پنجاب گورنمنٹ کی نے اس سال کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی کرسمس بازار لگانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد مسیحی برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی اشیاء رعایتی قیمتوں پر خرید سکیں۔ بازار 22 دسمبر تک لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی ،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لگادیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہرسندھو نے لاہور میں منعقد ایک میٹنگ کے دوران کرسمس بازار لگائے جانے کا اعلان کیا،انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ خلیل طاہر سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ان بازاروں میں معیاری اشیاء مہیاء کی جائیں گی جو کہ رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جائیں گی،اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس بازاروں کی فول پروف سکیورٹی کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے۔