,

کرسمس کے موقع پر پاکستان میں پہلی مرتبہ خصوصی کرسمس ٹرین چلائی جائے گی

لاہور (نوائے مسیحی) کرسمس کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے خصوصی کرسمس ٹرین چلائی جائے گی،تفصیلات کیمطابق یہ خصوصی کرسمس ٹرین اپنی سروس کا آغاز 22 دسمبر 2016 بروز جمعرات سے کریگی۔ افتتاح وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کریں گے۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا۔ خصوصی ٹرین سروس کا مقصد ملک بھر میں مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کے موقع پر سفر کی باقاعدہ سہولت فراہم کرنا ہے،کرسمس ٹرین سروس کے تمام اخراجات وزارتِ انسانی حقوق برداشت کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی خصوصی کرسمس ٹرین سروس کا انعقاد ہونے جارہا ہے،تمام مسیحی برادری حکومت کے اس احسن اقدام پر نہایت شکرگزار ہے۔