لندن: بے گھراورعمر رسیدہ افراد کیلئے کرسمس پر مسلمان بھائیوں کی جانب سے دعوت

لندن میں ایک ریسٹورینٹ میں بے گھر اور بوڑھے لوگوں کیلئے کرسمس پر مفت کھانا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ ریسٹورینٹ مقامی مسلمانوں کی ملکیت ہے۔ ریسٹورینٹ کی جانب سے تین کورس کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ بے گھر اور بوڑھے لوگ جن کے پاس ایسا کوئی نہیں جس کے ساتھ وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں انکے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ مسلمان بھائیوں کی جانب سے کھانے کی اس تقریب کوNO ONE EATS ALONE کا نام دیا گیا ہے۔
شیش ریسٹورینٹ کی جانب سے کرسمس کے روز پر 12 سے شام بجے تک مفت کھانا مہیا کیا جائے گا۔ مقامی ریسٹورینٹ کی جانب سے مقامی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس تقریب کی خبر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے دوسروں تک پہنچائیں۔ مسلمان بھائیوں کی اس کاوش کو بہت سراہا جارہا ہے۔