,

بھارت میں چرچ پر شدید پتھراؤ،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

مذہبی انتہاپسندوں نے بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبات میں پروٹسٹنٹ چرچ پر حملہ کیا اور چرچ کے اجتماع پر شدید پتھراؤ کیا۔ بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق چرچ کے ایک داخلی دروازے پر ایک قوم پرست زعفرانی رنگ کا پرچم پھٹا پایا گیا اور اسی وجہ سے چرچ پر حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے ابتدائی طور پر چرچ میں اجتماع پر پتھر اؤ شروع کردیا،اسی سلسلے میں علیراجپور ضلع کے پولیس سپریٹنڈنے کہا ہے کہ فوری طور پر کیس دائر کیا گیا اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
دوسری جانب پاسٹر عمانوایل ایریل نے اپنے بیان میں کہا کہ جھنڈا مسیحیوں نے یا چرچ کے کسی فرد نے نہیں پھاڑا بلکہ ممکن ہے کہ ایسا ہوا کی وجہ سے ہوا ہو۔ مزید انکا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی لیکن کھڑی خاموش تماشائی بنی رہی اور انتہاپسند لوگ مسیحیوں اور چرچ پر حملہ کرتے رہے۔ ہندو جماعت آر ایس ایس ،بی جے پی اور بجرنگ دنگل کے مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے سابق ضلعی سربراہ کی رہنمائی میں مسیحی کمیونٹی کو نشانہ بنایا،ہماری خواتین پر حملہ کیا اور چرچ کے لیمپ توڑ ڈالے۔
گلوبل کونسل آف انڈین کرسچینز کے صدر نے کہا کہ یہ واقع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسیحیوں کے مخالفت کے واقعات لگاتار بڑھتے جارہے ہیں۔