,

مسیحی ٹی وی چینلز کی بندش کا معاملہ، مسیحی برادری کی شدید تنقید

مسیحی ٹی وی چینلز کی بندش کا معاملہ، مسیحی برادری کی شدید تنقید
پپمرا کی جانب سے پاکستان میں مسیحی ٹی وی چینلز کی بندش کی معاملے پر مسیحی شدید تشویش کا اظہار کررہے ہیں، پیمرا نے 23 ستمبر کو ملک بھر میں مسیحی ٹی وی چینلز کو نشریات ہٹانے کے نوٹس جاری کیے تھے جسکے بعد مسیحی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کے حوالے سے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
 ان چینلز میں آئزک ٹی وی ، گواہی ٹی وی، گاڈ بلیس ٹی وی، برکت ٹی وی، پریز ٹی وی، زندگی ٹی وی،شائن ٹی وی، جیزز ٹی وی، ہیلنگ ٹی وی ،خوشخبری ٹی وی اور کیتھولک ٹی وی شامل ہیں۔ پیمرا کی جانب سے یہ قدم اس بنا پر اٹھایا گیا کہ مسیحی ٹی وی چینلز کے پاس لائسنس موجود نہیں جس وجہ سے یہ غیر قانونی ہے۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ صرف مسیحی ٹی وی چینلز کیخلاف ہی کیوں اس بنیاد پر ایکشن لیا جارہا ہے دوسرے غیر لائسنس یافتہ مذہبی ٹی وی چینلز کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا انکی نشریات اسی تسلسل سے جاری ہیں،صرف مسیحی ٹی وی چینلز کی نشریات ہٹانے کے احکامات کیوں جاری کئے گئے۔
 مسیحی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سے مذہبی ہم آہنگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ ہمارے لئے مشکل وقت ہے، ہم صرف اپنی مسیحی برادری تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ عام طور پر باقی ٹی وی چینلز کی طرف سے نظر انداز کردی جاتی ہے۔