,

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں مسیحیوں کی خدمات کیلئے سماجی تنظیم سرگرم

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں مسیحیوں کی خدمات کیلئے سماجی تنظیم سرگرم
حافظ آباد سے وابستہ سماجی کارکن پاسٹر عقیل ناصر جو کہ سماجی تنظیم ’شکائنہ کرسچن انٹرنیشنل ایسوسی ایشن(پاکستان)‘ کے سربراہ ہیں،پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں خصوصی طور پر مسیحیوں کی خدمات کیلئے کام کررہے ہیں۔ یہ تنظیم پنجاب کے کئی علاقوں میں مسیحیوں کی روحانی و سماجی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے، پنجاب کے کئی پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مسیحیوں کیلئے گرجا گھروں کی تعمیر،طبی سہولیات،بچیوں اور بچوں کیلئے سکول، ہنر سنٹرز، بچوں کیلئے سنڈے سکول کے قیام،بائبل سکولز کے کئی پراجیکٹس شروع کرچکی ہے جن پر کام جاری ہے۔
پاسٹرعقیل ناصر مشہور مسیحی اسکالر پاسٹر جمیل ناصر کے چھوٹے بھائی ہیں اور مسیحیوں کی خدمات کیلئے کئی پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں،یہ تنظیم مقامی و بینِ الاقوامی سطح پر پاکستانی مسیحیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔تنظیم پاکستان کے تمام علاقوں میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے پرامید ہے۔