,

مسیحی قانون ساز نے صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے بل پیش کردیا

مسیحی قانون ساز نے صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے بل پیش کردیا
مسیحی قانون ساز و رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بل پیش کردیاہے۔ یہ بل 24 اکتوبر قانون اور انصاف کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
بلوچستان کی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی تعداد 3 ہے،سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی تعداد 9 ہے،اسی طرح پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے 7 جبکہ خیبر پختونخواہ میں اقلیتوں کیلئے صرف 2 نشتیں مختص ہیں۔