,

لاہور: برسوں بعد قبضہ مافیا گروہ کی گرفت سے مسیحی قبرستان آزاد کرالیا گیا

لاہور: برسوں بعد قبضہ مافیا گروہ کی گرفت سے مسیحی قبرستان آزاد کرالیا گیا
ایک مسیحی قبرستان جو کہ قریب 9,8سال سے لینڈ مافیا (قبضہ مافیا گروہ) کی گرفت میں تھا واپس مسیحی برادری کے حوالے کردیا گیا ہے۔ برائٹ فیوچر سوسائٹی کے صدر سیموئیل پیارا کی جانب سے ایک پریس رلیز جاری کی گئی میں بتایا گیا کہ قبضہ مافیا گروپ نے مسیحی قبرستان کی ایک دیوار کو مسمار کرکے قبرستان میں ایک سٹور تعمیر کرلیا۔
سیموئیل پیارا نے پنجاب گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور ضلعی کوآرڈینیشن آفیسر لاہور اور تحصیل میونسپل افسر سے درخواست کی کہ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی طور پر کیے گئے قبضے کا نوٹس لیں۔ ضلعی کوآرڈینیشن آفیسراور تحصیل میونسپل افسر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے قبرستان میں قائم سٹور کو سیل کردیااور سٹور میں موجود اشیاء کو ضبط کرلیا،جس پر سیموئیل پیارا نے اپنی پریس ریلیز میں پنجاب حکومت خصوصی طور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کمپلینٹ سیل کا شکریہ ادا کیا۔