یوحناآباد واقعے کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے مسیحیوں کی رہائی کا مطالبہ

یوحناآباد واقعے کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے مسیحیوں کی رہائی کا مطالبہ
پاکستان کی  گلوبل پیس اینڈ  پریچ منسٹری نے  یوحنا آباد  واقعہ کے سلسلے میں گرفتار مسیحی  نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا. منسٹری  کے  صدر پاسٹر سیموئیل کھوکھر نےاس  بات پر زور دیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مسیحی نوجوانوں کو حراست میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ان کے خلاف  جھوٹے مقدمات کوبرطرف کرکے انہیں رہا کیا جائے
لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران، پاسٹر سیموئیل کھوکھر نے کہا ہے مسیحی ایسی بد امنی کے ساتھ منسلک نہیں تھے اور پولیس کی جانب سے  انہیں بلا وجہ گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مسیحیوں کو حراست میں لیا تھا اورہم ناجائز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے، پاسٹر سیموئیل کھوکھر نے شکایت کی کہ مسیحی اس کیس میں متاثر ہوئے اور بجائے انصاف کے مسیحیوں کو ہی گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکام  فوری طور پربے گناہ قیدیوں آزاد کرے۔
 مارچ 15، 2015 کو دو خودکش بمباروں نے لاہور کے علاقے یوحنا آباد  میں دو گرجا گھروں کو نشانہ بنایا. دھماکوں کے بعد مسیحی  سڑکوں پر نکل آئے اور خونریزی کے خلاف احتجاج کیا. دو آدمی مشتعل  مظاہرین کی زد میں آ گئے  جس پر پولیس نے غیر قانونی طور پر بہت سے مسیحیوں  کو حراست میں لےلیا۔