بین الاقوامی‏مسیحی خبریں

خدا کے نام پر فساد نہیں ہونا چاہیئے: پوپ فرانسس کا مسجد میں خطاب

باکو (نوائے مسیحی) پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خدا کے نام پر فساد نہیں ہونا چاہیئے اور نہ اسے بنیاد پرستی کیلئے جواز کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ دورہ آذر بائیجان کے دوران مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس مقدس جگہ پر دل آویز پکار آتی ہے کہ اب خدا کے نام کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئیے۔ مزید انہوں نے کہا کہ خدا کے نام کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا اور نہ خدا کے نام پر تشدد اور سامراجیت کو جواز بخشا جاسکتاہے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں