امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کو پڑھانے کیلئے سب چھوڑ دیا

امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کو پڑھانے کیلئے سب چھوڑ دیا
لبنان میں ایک امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنا سب کچھ ترک کردیا ہے۔ مشرقی لبنان میں ایک چھوٹی سی درسگاہ بنائی گئی ہے،یہ امریکی جوڑا اس سے قبل ٹیکساس میں مقیم تھا۔ قریب پانچ مہینے پہلے ہی یہ لبنان میں آئے اور شامی مہاجرین بچوں کیلئے سکول بنایا۔ اس سکول کا نام ’ہاؤس آف لوو‘ یعنی محبت
 کا گھر رکھا گیا ہے۔
تفصیلات میں امریکی جوڑے نے بتایا کہ ہم اپنا سب کچھ چھوڑ آئے ہیں،جو تھا وہ سب بیچ دیا۔ ہمارے پاس ایک10×12کا ایک کمرہ ہے جس میں ہمارے گھر والوں کی تصاویر ہیں ،بس اس وقت ہمارے پاس یہی کچھ ہے۔ہم نے امریکہ میں اس سکول کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کیا۔امریکی جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ خدا ہی کی طرف سے ممکن ہوا۔ تمام دنیا میں بچے صرف پیار چاہتے ہیں، وہ بس توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی سب ہم اس سکول ’ہاؤس آف لوو‘ میں کرتے ہیں۔ بیقہ کے قریب بنائے گئے رفیوجی کیمپ میں موجود مہاجرین کے بچے اکثریتی تعداد میں اس سکول آتے ہیں۔