اوکاڑہ (نوائے مسیحی) مسیحی بستی پر پولیس کی نگرانی میں قبضہ مافیا نے حملہ کردیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 9 اخترآباد تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں مورخہ 8 ستمبر کو آفتاب خاں سمیت 30 نامعلوم افراد نے چوہدری سرور ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد کی سربراہی میں مسیحی بستی پر حملہ کیا۔
جس میں عورتوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
چرچ کے اندر سے انجیل مقدس اور دیگر مقدس کتابوں کو زمین پر ردی کی طرح پھینکا گیا۔ گھروں سے سامان باہر پھنکا گیا۔ گھروں اور چرچ کو زبردستی تالہ لگایا گیا،مقامی افراد کا پولیس پارٹی اور غنڈہ گردعناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکام سے اپیل کی ہے کہ انکو سخت سے سخت سزادی جائے۔