پاکستان بنانے میں پاکستانی مسیحیوں کی خدمات قابل تعریف

پاکستان کے لئے مسیحیوں کی خدمات بے شمار ہیں۔ یوم آزادی پر پنجاب اسمبلی کے مسیحی ارکان نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا اور پاکستان وجود میں آیا۔
 امرتسر، اگست 1947 میں جب مسلمانوں کی آبادی کا قتل عام کیا جا رہا تھا تو امرتسر میں کوسچن مشنری ہسپتال چلا کی بہت سے مسلمانوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا۔ جموں کے مسلمان مہاجرین کو سیالکوٹ میں مسیحیوں نے پناہ دی تھی۔ جنگوں کے دوران ، مسیحیوں نے پاکستان کی خدمت سب سے زیادہ وفاداری سے کی سیسل چوہدری ،ایک مسیحی لڑاکا پائلٹ نے ملک کے دفاٰع کے لئے دلیرانہ خدمات انجام دی اور ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے تعلیم کے میدان میں خدمات پیش کیں۔ اسی طرح بہت سے مسیحیوں نے پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان میں مسیحی تعلیمی ادارے ، ایف سی کالج لاہور، ملٹری کالج سیالکوٹ ، ایمرسن کالج ملتان، ایڈوڑ کالج پشاوراور دیگر کئ ادارے بلاامتیاز پاکستان میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ٰغرض پاکستان کے لئے مسیحی اقلیت کی خدمات قابل قدر ہیں۔