,

گلشن اقبال پارک دھماکے میں جابحق ہونیوالے افراد کے اہلِ خانہ میں رکشا تقسیم

گلشن اقبال پارک دھماکے میں جابحق ہونیوالے افراد کے اہلِ خانہ میں رکشا تقسیم
لاہور (کرسچینز ان پاکستان) گلشن اقبال پارک دھماکے میں جابحق ہونیوالوں کے خاندانوں میں رکشا تقسیم کیے گئے۔ اس کاوش میں کیتھولک چرچ کی ایک سماجی فاؤنڈیشن نے حصہ لیا اور چار خاندانوں میں رکشا تقسیم کیئے تاکہ متاثرہ خاندان جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں وہ اس وسیلے سے اپنی گزر بسر کیلئے کما سکیں۔
سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ میں 17 اگست 2016 کو منعقدہ تقریب میں چار رکشے ان خاندانوں کو دیئے گئے جنہوں نے اپنے پیاروں کو گلشن اقبال دھماکے میں کھودیا۔ لاہور کے آرچ بشپ سبسٹن فرانسس شا نے رکشے ان متاثرہ خاندانوں کے حوالے کیئے۔ اس موقع پر سوگوار خاندانوں سے کہا کہ چرچ انکے دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہے۔ آرچ بشپ نے وفاقی و صوبائی حکومت کی متاثرہ خاندانوں کی مدد کا بھی شکریہ ادا کیا،مزید انہوں دھماکے کے متاثرین کی مدد کے حوالے سے سول سوسائٹی،این جی اوز اور ہسپتالوں کے کردار کو بھی سراہا۔
اس سے قبل اسی ادارے کی جانب سے مئی 2016 کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے درمیان امدادی چیک بھی تقسیم کئے گئے تھے،جسکا مقصد زخمیوں کی مالی مدد کرنا تھا تاکہ وہ اپنے علاج معالجہ کے لئے انتظام کرسکیں۔