,

بہاول پور: دوماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر مسیحی ملازمین کا شدید احتجاج

بہاول پور: دوماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر مسیحی ملازمین کا شدید احتجاج
بہاول پور دوماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کوتنخواہیں نہ ملنے پر مسیحی ملازمین کاشدیداحتجاج, ملازمین نے صفائی ستھرائی کاکام روک دیا. تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے صدر کی مسیحی برادری کے 25 ملازمین کودوماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی جس پرانہوں نے گذشتہ روز شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اورنوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے احتجاج کرنے والے ملازمین جاویدمسیح‘ خرم مسیح‘ اویس مسیح‘ دلدارگل‘ بابرگل‘ شمشاد بی بی ‘صفیہ بی بی فرزانہ مسیح ‘نسرین اختر‘نسرین مسیح ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم او صدر بہاول پور نے مسیح ملازمین کو 12 ہزار روپے ماہانہ کنٹریکٹ پرملازم رکھاتھا تقریبا25 ملازمین کودوماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی اقلیتی برادری کے ممبر رفیق مسیح نے بتایا کہ ہمارے بچے بھوک کے مارے بلک رہے ہیں اب تو دکانداروں نے ہمیں ادھاردینابھی بندکردیاہے انہوں نے کہاکہ کیاہم انسان نہیں ہیں ہم گلی محلوں بازاروں کی صفائی کرتے ہیں اورعوام کوصاف ستھراماحول فراہم کرتے ہیں اورہم سے ہی ناانصافی کی جارہی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف‘ کمشنر بہاول پور ‘ڈی سی او بہاول پور‘ ٹی ایم او صدر بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر 25 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اورگورنمنٹ کی طرف سے تین سال سے کام کرتے ہوئے ملازمین کوفوری گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق فوری مستقل کیاجائے اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توہمارااحتجاج جاری رہے گا