,

کوئٹہ,دہشت گردوں کی جانب سے کیئے جانے والے دھماکے کی مسیحی لیڈران کی جانب سے شدید مذمت

کوئٹہ,دہشت گردوں کی جانب سے کیئے جانے والے دھماکے کی مسیحی لیڈران کی جانب سے شدید مذمت
کوئٹہ میں سول ہسپتال پر دہشت گردوں کی جانب سے کیئے جانے والے حملے کی مسیحی لیڈران نے شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے میں 70 سے زائد افراد جابحق ہوئے ہیں جن میں  60 وکلاء بھی شامل ہیں،اسکے علاوہ 140 کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اظہارِ افسوس اور اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسیحی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے بیان میں کہا کہ ’’میں کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں،حملے میں جابحق ہونے والوں میں سے زیادہ تر وکلاء تھے اور دو صحافی بھی شامل تھے۔ خدا انکے گھروالوں کو صبروجمیل عطا کرے اور ان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو ہدایت دے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے اظہارِ افسوس کیا،انہوں اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانیوں کو اس اگست کے مہینے میں نشانہ بنانے کا عمل پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ایک ظالمانہ عمل ہے۔ پاکستانی قوم ان دہشتگردوں کیخلاف متحدکھڑی ہے،دہشتگرد پسپا ہوچکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر جولیس سالک نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندان جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں انکے لئے صبروجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کا یہ واقع انتہائی پریشان کن ہے،غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔