,

کوئٹہ: شاہرگ میں پکنک مناتے مسیحی نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گئے

کوئٹہ: شاہرگ میں پکنک مناتے مسیحی نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گئے
کوئٹہ (نوائے مسیحی) گزشتہ روز ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع پکنک پوائنٹ زرد آلو میں کوئٹہ سے آئے ہوئے گیارہ مسیحی نوجوان پکنک منانے آئے تھے،پکنک مناتے ہوئے ندی میں اچانک سیلابی ریلا آگیا جو اپنے ساتھ نوجوانوں کو بہا لے گیا۔ موقع پر موجود مقامی افراد نے عدنان نامی ایک نوجوان کو سیلابی ریلے سے نکال لیا،جسے پہلے شاہرگ ہسپتال اور بعد میں کوئٹہ ہسپتال پہنچایا گیا لیکن نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ 
اب ملنے والی اطلاعات کے مطابق گیارہ میں سے تین نوجوان حادثے میں بچ گئے ہیں اور چار نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ چار ابھی تک لاپتہ ہیں۔