,

قصور:چرچ پراپرٹی کو قبضہ گروپ سے بازیاب کرایا جائے مقامی مسیحی لوگوں کی فریاد

قصور:چرچ پراپرٹی کو قبضہ گروپ سے بازیاب کرایا جائے مقامی مسیحی لوگوں کی فریاد
موجوکی ٹبی دیال سنگھ قصور(نوائے مسیحی) تفصیلات کے مطابق موجوکی ٹبی دیال سنگھ میں غنڈہ گرد عناصر نے چرچ پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے، مقامی مسیحی لوگوں کا چرچ کی پراپرٹی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ ہے۔
تفصیلات کیمطابق سابق کونسلر پرویز مسیح نے مقامی قبضہ گروپ کے ساتھ ساز باز ہوکر چرچ کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے،قبضہ چھڑانے کی غرض سے مقامی مسیحیوں نے تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی تھی جس پر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مسیحی برادری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے التجا کی ہے کہ چرچ پراپرٹی کو قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے اور اس قبضہ گروپ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔