,

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کلرسیداں میں چرچ اور قبرستان کیلئے اراضی فراہمی کی ہدایت

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کلرسیداں میں چرچ اور قبرستان کیلئے اراضی فراہمی کی ہدایت
وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خاں نے کلرسیداں میں مسیحی برادری کیلئے چرچ اور قبرستان کیلئے سرکاری اراضی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں،جس پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے وزارتِ مذہبی امور سے دونوں مقاصد کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے فنڈز طلب کرلئے ہیں۔ قبرستان اور چرچ کی اراضی کیلئے جگہ کی فراہمی کی درخواست پاسٹر الیاس نے وزیرِ داخلہ کو کھلی کچہری میں دی تھی،وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر محکمہ مال نے کلرسیداں میں چرچ اور قبرستان بنانے کے لئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو جوابی لیٹر جاری کردیا ہے۔