قصور (نوائے مسیحی) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے،آئینِ پاکستان ہر شہری کو برابر حقوق فراہم کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کی جانب سے منعقد ایک تقریب خطاب کے دوران کیا،تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور طارق مسیح گل، اراکینِ صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، یعقوب ندیم سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔