,

لاہور: مسیحی قبرستان کو گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا گیا, مسیحیوں کی مدد کی اپیل

لاہور: مسیحی قبرستان کو گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا گیا, مسیحیوں کی مدد کی اپیل
لاہور کی تحصیل رائیونڈ میں گاؤں ناہلہ کے مسیحی قبرستان میں مقامی واٹرویسٹ انتظامیہ نے گندا پانی چھڑ کرقبرستان کو گندے جوہڑ میں تبدیل کردیا ہے اور حکام کی جانب سے مسیحی قبرستان اور قبروں کے تقدس کے پامال کیئے جانے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ رپورٹس کیمطابق مقامی انتظامیہ نے گندا پانی قبرستان میں چھوڑ دیا ہے جس سے قبرستان گندے پانی کا جوہڑ بن کر رہ گیا ہے۔
 مسیحیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے قبرستان میں ہر جگہ پانی ہی پانی ہے کہیں بھی کوئی خشک زمین کا ٹکڑا نہیں اور اس صورت میں ہم مرنے والوں کو دفن کہا کریں۔
مسیحی اعلیٰ حکام سے اپیل کررہے ہیں کہ اس واقعے پر نظرثانی کریں اوراسکا کوئی مناسب حل نکالیں۔ مقامی مسیحیوں نے قبروں کے تقدس کو پامال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔