,

نائجیریا: مسیحیت کا پرچار کرنے پر مسیحی خاتون کو قتل کردیا،سرتن سے جدا کرکے بائبل پر رکھ دیا

نائجیریا: مسیحیت کا پرچار کرنے پر مسیحی خاتون کو قتل کردیا،سرتن سے جدا کرکے بائبل پر رکھ دیا
نائجیریا(آن لائن) ایک خاتون پادری کو مسیحیت کا پرچار کرنے پر شہید کردیا گیا۔ حملہ آوروں نے خاتون کی لاش کی بیحرمتی کی اور خون میں لت پت خاتون کی بائبل مقدس کے عقب میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،41 سالہ یہ مسیحی خاتون نائجیریا کے ’ریڈیمڈ کرسچن چرچ آف نائجیریا‘ میں خاتون پادری کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔
اس خاتون پر 9 جولائی بروز ہفتہ کو حملہ کیا گیا جس وقت خاتون صبح سویرے نائجیریا کے دارلحکومت ابوجا کے قریب انجیل کی منادی کررہی تھیں۔ شہید ہونیوالی خاتون 7 بچوں کی والدہ تھیں،انکے خاوند بھی اسی چرچ کے ساتھ پادری کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ میری بیوی ہفتے کی صبح قریب 5 بجے گھر سے گئی تھی۔
مزید انہوں نے بتایا کہ میری بیوی نے مجھے بتایا تھا کہ قریبی مسجد کے کچھ لوگ میری اس انجیل کی منادی سے ناخوش ہیں اسلئے میں نے اپنی بیوی سے خبردار رہنے کو کہا۔ مجھے اس بات کا بالکل علم نہ تھا کہ میری بیوی کو قتل کردیا گیا ہے میرے بیٹے نے باہر کچھ لڑکوں کو یہ کہتے سنا کہ صبح ایک خاتون منادی کررہی تھیں اسے بری طرح کاٹ ڈالا گیا ہے۔
ہم جب یہ سن کر وہاں پہنچے تو کسی کو نہ پایا لیکن زمین پر خون تھا،میں نے پولیس سے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے جس پر پولیس نے بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اور لاش کو پولیس تھانے میں لے جایا گیا ہے۔ میں اپنے بچوں سمیت وہاں پہنچا اور جب وہاں پہنچے تو میں نے پولیس کی گاڑی میں بیوی کی لاش کو پڑا دیکھاجسے مردہ خانے لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کے پیٹ اور ٹانگوں پر وارکیا گیا اور اس کا گلا بھی کٹا ہوا تھا۔ گارڈز نے مزید بتایا کہ جب خاتون پادری کی لاش ملی تو اس کا سر بائبل کے اوپر رکھا پایا گیا تھا۔