عبد الستار ایدھی کیلئے گرجا گھروں اور سکھ گوردواروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات

عبد الستار ایدھی کیلئے گرجا گھروں اور سکھ گوردواروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات
معروف سماجی رہنما,ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کیلئے مسیحی اور سکھوں کی عبادتگاہوں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کیتھڈرل چرچ مال روڈ، ایف جی اے کنونشن گراؤنڈ، کوٹ لکھپت سمیت مختلف مقامات پر واقع مسیحیوں کے گرجا گھر وں جبکہ ڈیرہ صاحب لاہور کے گوردوارے میں بھی عبد الستار ایدھی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت اقلیتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کو بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔