,

چودہ سالہ مسیحی بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ،کامران مائیکل مدد کیلئے انکے گھر پہنچ گئے

چودہ سالہ مسیحی بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ،کامران مائیکل مدد کیلئے انکے گھر پہنچ گئے
شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں 14 سالہ کمسن مسیحی بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کی خبر کا سینیٹر کامران مائیکل نے نوٹس لے لیا اور تشدد کا شکار ہونیوالی لڑکی کی دادرسی کیلئے 8 جولائی کو ان کے گاؤں فاروق آباد پہنچ گئے،اقرار احمد نامی شخص نے ساتھیوں سمیت مسیحی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کامران مائیکل نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے DPO کو اقرار احمد کی گرفتاری کا حکم دیا جو کہ اب پولیس حراست میں ہے۔ وفاقی وزیر دیگر کے ہمراہ مظلوم خاندان کے گھر گئے اور انکی دادرسی کی ،وزارتِ انسانی حقوق حکومتِ پاکستان کی طرف سے مظلوم مسیحی خاندان کو مالی اور قانونی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔