,

مسیحیوں کو جھوٹے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرنیوالے ایس ایچ اوکیخلاف ایف آئی آر کا حکم

مسیحیوں کو جھوٹے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرنیوالے ایس ایچ اوکیخلاف ایف آئی آر کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد گلبرگ پولیس تھانے کے وحید شاہد ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ گلبرگ تھانے کی پولیس نے 19 مئی کو گرجا گھر کے باہر سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کمال چغتائی سمیت کئی مسیحوں کو گرفتار کرلیا اور ان پر دہشتگردی کی جھوٹی دفعات لگا کر بند کردیا۔
Faisalabad Christian Town rowعدالت نے وحید شاہد ایس ایچ او کے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے،اسی ایس ایچ او نے فیصل آباد کے مسیحی علاقے کرسچن ٹاؤن میں چھاپہ مارکر یہ کاروائی عمل میں لائی۔ پولیس حراست میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی کمال چغتائی اور دیگر گرفتار مسیحیوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تفصیلات کیمطابق پہلے بھی 26 مئی کو سیشن کورٹ فیصل آباد نے ایس ایچ او سمیت دیگر تمام قصوروار پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر کا حکم دیا تھا۔ کمال چغتائی سمیت دیگر وکلاء نے بھی وحید شاہد ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی درج کرنے کی پیٹیشن جمع کروائی تھی۔
تفصیلات کیمطابق پولیس حراست کے دوران کمال چغتائی کو شدید تکلیف دہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکی وجہ سے وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوگئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا, اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق کمال چغتائی اور دیگر مسیحیوں کو پولیس اور مسیحی نوجوانوں کے درمیان جھگڑے میں مداخلت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اور مسیحی نوجوانوں کے درمیان فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں کرسچن لائف منسٹریز چرچ کے باہر جھگڑا ہوگیا،دورانِ عبادت چرچ کے باہر جھگڑے کی آواز سن کر کمال چغتائی باہر آئے،ان سمیت دیگر مسیحیوں نے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی لمحے کمال چغتائی اور دیگر مسیحی جن میں خواتین بھی شامل تھی ان سب کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد میں 42 مسیحیوں کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا مقدمہ بنادیا۔