,

لبنان میں چرچ کے قریب خودکش دھماکے،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

لبنان میں چرچ کے قریب خودکش دھماکے،5 افراد ہلاک متعدد زخمی
بیروت (اب تکلبنان میں چرچ کے قریب خودکش دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگ صبح دھماکوں میں مرنے والوں کی تدفین کی تیاری کے دوران مزید 3 دھماکے ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار نے خود کو لبنان کےگاؤں القا کے چرچ کے قریب دھماکےسے اڑالیا، جبکہ دس منٹ کے وقفے سے 2 مزید خودکش حملہ آوروں نےخود کو میونسپل عمارت کے باہر دھماکے سے اڑالیا۔ جس کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے،زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب لبنانی فوج نے علاقے میں مزید خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔