,

شام: شددت پسند گرہ نے شوہر کا بیوی کے سامنے گلا کاٹ دیا

شام: شددت پسند گرہ نے شوہر کا بیوی کے سامنے گلا کاٹ دیا
جہادیوں نے مسیحی خاندان میں سے شوہر کا گلا اسکی بیوی 
کے سامنے کاٹ دیااور نہایت اہانت آمیزمیں کہا کہ ’تمہارا خدا ہم سے تمہارے شوہر کو بچانے کیلئے نہیں آیا‘۔ یہ گھنونا واقع شام کے تاریخی شہر معلولا میں پیش آیا،جس پر چند روز قبل عسکریت پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس شہر میں مسیحیوں کی بڑی تعداد رہ رہی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق قریب 5000 معلولا شہر کے رہائشی ارامی زبان بولتے ہیں،جو کہ مسیح یسوع نے خود بولی تھی. عسکریت پسند تنظیم نے معلولا شہر کو حکومت مخالف حملوں کیلئے لانچنگ بیس کے طور پر استعمال کرنے کیلئے اس پر اپنی گرفت مضبوط کررکھی ہے۔