شام میں ایک خودکش حملہ آور نے مسیحیوں کو نشانہ بنایا،اور دھماکے سے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 مسیحی جاں بحق ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے مسیحی شہداء کی یاد میں منعقد کی تقریب کو نشانہ بنایا جس میں کئی مسیحی شریک ہوئے۔ یہ واقع 19 جون بروز اتوار کو پیش آیا،جب خود کش دھماکا آور نے خود کو تقریب کے دوران اڑا دیا۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شامی حکام نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ایک پادری بتایا اور تقریب کے مرکزی ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی ،جہاں پر لوگ موجود تھے تاہم سکیورٹی نے اسے وہاں جانے سے روک لیا۔ جس پر اس حملہ آور نے خود کو وہاں ہی اڑا دیا،یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل ہدف چرچ کے وائس چانسلر تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں 3 مسیحی جابحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد