,

شام: 3 مسیحی ٹارگٹڈ خودکش دھماکے کے حملے کے نتیجے میں جابحق

شام: 3 مسیحی ٹارگٹڈ خودکش دھماکے کے حملے کے نتیجے میں جابحق
شام میں ایک خودکش حملہ آور نے مسیحیوں کو نشانہ بنایا،اور دھماکے سے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 مسیحی جاں بحق ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے مسیحی شہداء کی یاد میں منعقد کی تقریب کو نشانہ بنایا جس میں کئی مسیحی شریک ہوئے۔ یہ واقع 19 جون بروز اتوار کو پیش آیا،جب خود کش دھماکا آور نے خود کو تقریب کے دوران اڑا دیا۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شامی حکام نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ایک پادری بتایا اور تقریب کے مرکزی ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی ،جہاں پر لوگ موجود تھے تاہم سکیورٹی نے اسے وہاں جانے سے روک لیا۔ جس پر اس حملہ آور نے خود کو وہاں ہی اڑا دیا،یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل ہدف چرچ کے وائس چانسلر تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں 3 مسیحی جابحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔