,

مسیحی عبادتگاہوں کے تقدس,مذہبی راہنماؤں کے احترام کو یقینی بنایا جائے

مسیحی عبادتگاہوں کے تقدس,مذہبی راہنماؤں کے احترام کو یقینی بنایا جائے

پادری سیموئیل کھوکھر نے آئی جی پنجاب پولیس سے مسیحی عبادتگاہوں کے تقدس کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے،گزشتہ دنوں لاہور کے نواحی علاقے میں دورانِ عبادت پولیس نے گرجا گھر میں گھُس کر انچارج پادری صاحب سے غیر اخلاقی برتاؤ کیا۔ سموئیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسیحی پاکستان میں 68 سال سے موجود ہیں اور ملکی ترقی میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ہمیں عدم تحفظ کا احساس نہ دلایا جائے اور ہمارے مذہبی راہنماؤں کا وقار ہر صورت قائم رکھا جائے۔

پاسٹر سموئیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کو گرجا گھروں کیلئے خاص طور پر عبادات کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنی چاہئیے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ ’آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کے تحفظ اور مسیحی علماء کے احترام کو یقینی بنایا جائے ‘۔
لاہور میں 12جون بروز اتوار کو عامر عبداللہ نامی پولیس اہلکار فاضلیہ کالونی کے متحدہ مسیحی چرچ میں دورانِ عبادت گھس گیا اور عبادت کو ختم کرنے کا کہنے لگا،تاہم جب پادری ریاض رحمت نے عبادت میں مداخلت سے انہیں روکنے کی کوشش کی تو اہلکار نے انہیں تھپڑ مارا اور عبادت کے بارے میں نازیبا الفاظ بولنے لگا۔