,

لاہور: گرجا گھروں کی زمینوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے، مسیحی رہنما

لاہور: گرجا گھروں کی زمینوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے، مسیحی رہنما
لاہور (اے آر وائی) مسیحی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کچھ عناصر چرچ کونسل کی اربوں روپے مالیت کی جگہوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر ہے ہیں، جسے ناکام بنا دیا جائیگا۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے دورانِ گفتگو لاہور چرچ کونسل کے نمائندگان نے کہا کہ مخصوص گروپ پوری منصوبہ بندی کیساتھ کلیسائی اداروں پر قبضہ جمانے کی کوشش میں مصروف ہیں،اس سلسلے میں سیالکوٹ مشن،امریکن مشن اور کئی دیگر مشنری اداروں کو ہتھیایا جا رہا ہے۔ 
سیکرٹری جنرل لاہور چرچ کونسل مارٹن جاوید مائیکل ،ماڈریٹر پاسٹر ڈینیئل خذا کا کہنا تھا کہ نوجوان مسیحی نسل کو اخلاقاََ تباہ کرنے کیلئے یہ مخصوص فرقے امریکی ایجنڈے کے تحت ملک میں ہم جنس پرستی پھیلانے کی مکرہ کوشش بھی کررہے ہیں۔ موڈریٹر ڈینیل خذا لاہور چرچ کونسل نے مشنری اداروں پر قبضے کی کوششوں کے خلاف عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔