,

ﻣﺴﯿﺤﯽ ﮐﺴﺎﻥ ﭘﺮ ﺗﺸﺪﺩ,ﻣﻤﺒﺮ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﮔﻞ ﻧﮯ ﻧﻮﭨﺲ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ

ﻣﺴﯿﺤﯽ ﮐﺴﺎﻥ ﭘﺮ ﺗﺸﺪﺩ,ﻣﻤﺒﺮ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﮔﻞ ﻧﮯ ﻧﻮﭨﺲ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ

قصور کے گاؤں بگری میں ایک غریب 
مسیحی کسان کو بااثر شخصیات کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا. اسلحے سے لیس افراد منظور مسیح کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود خواتین کےساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا. غریب مسیحی کسان منظور مسیح نے پولیس میں ایف آئ آر درج کروانے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا,اس واقعے کی خبر جب رکنِ پنجاب اسمبلی میری گِل کو موصول ہوئی تو انہوں نے ڈی پی او قصور سے رابطہ کیا اور گاؤں کا دورہ کرنے, ملزمان کیخلاف ایف آئی  کا اندراج کرنے اور گرفتاری کا حکم دے دیا. ممبر پنجاب اسمبلی میری گل نے اس کیس سے متعلق ڈی پی او سے خود ملاقات بھی کی, ڈی پی او نے یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے سکیورٹی تعینات کردی گئ ہے
مسیحی رکنِ پنجاب اسمبلی میری گل نے متاثرہ خاندان سے ملاقات بھی کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی. انکے اس اقدام کو مسیحیوں نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی مسیحی راہنما اسی طرح ہی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے