پاکستان کے ایوانِ بالا میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق و سینیٹر کامران مائیکل کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں کھلاڑیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیئے گئے۔اس تقریب کا انعقاد 17 جون کو بروز جمعہ کو ہالیڈے ہوٹل میں کیا گیا،اس تقریب میں مسیحی مردوخواتین اتھلیٹس نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ان مسیحی کھلاڑیوں کو ایوارڈ اور انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان،ممبرپنجاب اسمبلی شہزاد منشی، ممبر پنجاب اسمبلی شکیل کھوکھر، ایم پی اے کانجی رام، نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سلیم رحمت سندھو اور دیگر پارلیمنٹیرین نے خصوصی شرکت کی اور مسیحی کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔